متعدد ٹرینیں لیٹ، ریزرو نشستوں کی بوگی نہ لگانے پر مسافروں کااحتجاج

28 نومبر ، 2021

لاہور(جنرل رپورٹر ) ریلوے سٹیشن پر قراقرم ٹرین میں ریزورنشستوں والی بوگی نہ لگانے پر مسافروں نےریلوے انتظامیہ کے خلاف ٹرین انجن کے سامنے کھڑے ہو کر ایک گھنٹہ تک شدید احتجاج کیا ۔مسافروں ا براہیم ،مزمل خان ، عنایت اللہ ،مس فاطمہ، نائلہ بی بی اور دیگر کے مطابق بوگی نمبر 11میں انکی ریزرویشن کی ہے مگر بوگی لگائی ہی نہیں گئی ، احتجاج کے باعث ٹرین 50منٹ سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی ۔ مسافروں نے کہا کہ انہوں نے کئی روز قبل ٹرین میں پوری بوگی کی بکنگ کروائی تھی ۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکینکل وجوہات کی بنا پر ٹرین تاخیر کا شکار ہوئی روٹین میں ایسا ہوجاتا ہے۔ مزید برآں قراقرم ،شاہ حسین ،بزنس ،کراچی،پاکستان،خیبر میل ،ملت ،فرید،تیز گام ،علامہ اقبال ،سر سید ،جعفرتاخیر کا شکار ہوئیں۔