سموگ ،شہر کے بیشترسکول بندرہے احکامات کی خلاف ورزی پر2کوشوکاز

28 نومبر ، 2021

لاہور(خبر نگار) سموگ کے پیش نظر تعلیمی ادارے گزشتہ روز پہلے دن بند رہے جبکہ زیادہ تر سکول ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے نہ کھلے۔ سکولوں کی بندش کے فیصلے کی خلاف ورزی پر صدر کینٹ اور چوہدری کالونی شاہدرہ میں 2سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے، انکوائری کیلئے 29 نومبر کو طلب کرلیا گیا۔