کمشنر کامختلف علاقوں کادورہ ،انسداد سموگ ،ڈینگی اقدامات کاجائزہ

28 نومبر ، 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے پرانی انارکلی، مزنگ اور جین مندر کا دورہ کیا۔ انہوں نے انسداد سموگ اقدامات، انسداد ڈینگی و صفائی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ کمشنرکی موجودگی میں گاڑیوں کی چیکنگ، ڈینگی لاروا سرویلنس پر مامور ٹیموں کی چیکنگ کی گئی۔ کمشنر لاہور نے جین مندر پر صفائی کیلئے قائم کیمپس کا بھی دورہ کیا ۔