الیکشن کمیشن حکام کا این اے 133 کا دورہ ،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اسلم گل کو نوٹس جاری

28 نومبر ، 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133لاہور میں 5 دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نذر عباس، ریٹرننگ آفیسر باسط علی اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر زاہد سبحانی نے حلقے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے انتخابی دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔ الیکشن کمیشن کے حکام نے حلقے کا دورہ کیا اور انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اس سلسلے میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار چوہدری اسلم گل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا، اسلم گل پر ایسے اقدامات کا الزام ہے جن سے ووٹر کی آزادی حق رائے دہی متاثر ہو سکتی ہے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر زاہد سبحانی نے انہیں آج بروز اتوار ذاتی حیثیت میں وضاحت کیلئے طلب کر لیاہے ۔