لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ این اے 133میں ہمارا اصل حریف ن لیگ ہے۔پیپلز پارٹی کی آنکھ کھل گئی ہے،ہر سیٹ پر مقابلہ کرینگے۔ووٹرز سے براہ راست رابطہ کر رہے ہیں۔وہ ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں جنرل سیکرٹری حسن مرتضی ،ثمینہ پگانوالہ اور شاہدہ رحمانی کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ،قبل ازیں وسطی پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا اور افنان بٹ کی طرف سے راجہ پرویز اشرف کی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف اور جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے ٹونی شاہ کے گھر کا دورہ کیا، اس موقع پرپی ٹی آئی کے کارکنوں نےپیپلز پارٹی میں شمولیت اخیتار کرنے کا اعلان کیا، خلیل کامران نے کہا کہ پی پی 166سے پیپلز پارٹی کو جتوائیں گے ۔شہلا رضا،سونیا خان اور فائزہ ملک نے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے جانوں کے نذرانے پیش کر کے اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر کسی ڈکٹیٹر کے آگے سر نہیں جھکایا۔
لاہور ایف آئی اے امیگریشن نے لاھور ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کے غرض سے جانے والے 2 مسافروں کو آف...
اسلام آباد خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے تمباکو کے کاشتکاروں نے خبردار کیا ہے کہ حکومت نے دو ملٹی نیشنل...
سیالکوٹ سرجیکل انسٹرومنٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے اسلام آباد میں "سرجکا 2023" کا کامیاب اختتام ہو...
لاہورپاکستان یارن مرچنٹس ایسو سی ایشن نے بجلی و گیس نرخوں میں بے انتہا اضافہ مسترد کرتے ہوئے گہری تشویش کا...
لاہوربرڈوڈ روڈ لنک لارنس کچا جیل روڈ پر اہم دفاتر سکول اکیڈیمیز ڈاکٹر کلینک اور وکلاء دفاتر سمیت رہائشی...
اسلام آباد بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجرا میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر 10.2فیصد کی نمو ریکارڈکی...
اسلام آباد ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی نے پوائنٹ آف سیلز نظام سے منسلک نہ ہونے پر مری روڈ کے...
لاہور محکمہ زراعت کے مطابق کپاس کے تصدیق شدہ بیج کی ترویج اور پیداوار میں اضافہکیلئے اربوں روپے کی سبسڈی...