ایلی ویٹڈ ایکسپریس منصوبہ ،سیکٹروں درخت کاٹنے کی بجائے منتقل کرنیکافیصلہ

28 نومبر ، 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر) ایل ڈی اے نےایلی ویٹڈ ایکسپریس منصوبے میں سیکٹروں درختوں کو کاٹنے کی بجائے منتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے،جس کے لئے ٹری ٹرانسپلانٹر خریداجائےگاجبکہ نالوں کی صفائی کے لئے بھی کروڑوں روپے مالیت بھاری مشینری خریدنے پر اتفاق کرلیا گیا ۔ ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے مشینری کی خریداری کے لئے تخمینہ لاگت کو پی سی ون میں شامل کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ ڈی جی نے چیف انجنئیر ون اسرار سعید کو پی سی ون میں دو اہم ترامیم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ احمد عزیز تارڑ کا کہنا ہے کہ مشینری کی خریداری سے ایل ڈی اے خود کفیل ہوجائے گا ۔