کسانوں کی خوشحالی سے ملک خوشحال ہوگا،حسین جہانیاں گردیزی

28 نومبر ، 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ کسانوں کی خوشحال سے ہی ملکی خوشحالی کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت نے کبیروالہ سے آئے ہوئے کسانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت زراعت کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں حکومت ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹ رہی ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔سید حسین جہانیاں گردیزی نے مزید کہا کہ یوریا کھاد کا اسٹاک وافر مقدار میں موجود ہے۔