علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر الزامات کا کیس ،میشا شفیع کل عدالت میں طلب

28 نومبر ، 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی)گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر الزامات کے کیس میں عدالت نے کل پیر کو میشا شفیع کو طلب کرلیا، عدالت کے روبرو علی ظفر نے میشا شفیع کو طلب کرنیکی درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اپنایا کہ میشا شفیع کنسرٹ میں شرکت کیلئے اتوار کو دبئی آرہی ہیں پیر کو طلب کیا جائے۔