اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) پاکستان میں تمباکو کے شعبے میں کام کرنیوالی سب سے بڑی کمپنی پاکستان ٹوبیکو کمپنی گزشتہ دس برسوں میں منافع کے لحاظ سے ترقی کی جانب گامز ن ہے جو کہ پاکستان کی معیشت کیلئے ایک مثبت علامت ہے، ایف بی آر کی غیر قانونی سگریٹ کیخلاف کارروائی سے قانونی سگریٹ تیار کرنیوالی کمپینوں کی ٹیکس ریونیو بڑھنے کا امکان ہے، دستاویزات کے مطابق پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی گزشتہ دو برسوں میں گروتھ 35.8فیصد رہی ہے، گزشتہ سال 2023میں کمپنی کو28ارب96کروڑ روپے منافع حاصل ہوا اور سال 2022کے مقابلے میں 35.8فیصد گروتھ رہی اور منافع 21ارب32کروڑ روپے تھا ، سال 2021میں کمپنی کا منافع18ارب 86کروڑروپے رہا اور 14.4فیصد گروتھ ہوئی ، 2020میں 28فیصد گروتھ کے ساتھ منافع16ارب49کروڑ روپے ، 2019میں 24.7فیصد شرح گروتھ کے ساتھ کمپنی کا منافع12ارب88کروڑ روپے ، 2018میں 8فیصد گروتھ کے ساتھ منافع 10ارب 33کروڑ روپے رہا ، سال 2017میں کمپنی کا شرح منافع منفی میں رہا اور9ارب57کروڑ روپے کا منافع ہو ا،سال 2016میں کمپنی کے منافع کا گراف 47فیصد گروتھ پر رہا اور 10ارب36کروڑ روپے کا منافع حاصل ہوا، پاکستان ٹوبیکو کمپنی ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ریونیو جمع کرانے والی کمپنی ہے ، دستاویزات کے مطابق کمپنی نے سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کی مد میں 2023میں205ارب91کروڑ روپے جمع کرائے ، سال 2022میں 137ارب 73کروڑ روپے ، سال2021میں124ارب 48کروڑ روپے ،2020میں105ارب 36کروڑروپےاور 2019میں97ارب 5کروڑ ، 2018میں 84ارب روپے کا ٹیکس جمع کرایا گیا، ملک میں غیر قانونی اور جعلی سگریٹ کے خلاف ایف بی آر کی جانب سے کارروائی میں اضافہ ہوا اس سے قانونی سگریٹ تیار کرنیوالی کمپینوں کی جانب سے ٹیکس ریونیو مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
پشاور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے خیبرپختونخوا میں سرکاری اور نیم سرکاری اداروں سے 2 ارب 80 کروڑ روپے سے...
لاہور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے احکامات پر سی آر پی سی، پاکستان پینل کوڈ اور قانون شہادت میں ترامیم کیلئے...
اسلام آباد 67ہزار نجی عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور میں پہنچ...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا...
کراچی جیوکے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک...
پشاورخیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین خان نے معدنیات سے متعلق بل پر وفاقی حکومت سے کسی بھی قسم کے معاہدے...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار19اپریل افغانستان ،22اپریل کو بنگلہ دیش کا دورہ کرینگے ۔...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر منصوبہ بند اسرائیل کے مشترکہ حملے کو روکا اور تہران...