ماحولیاتی آلودگی پرقابو پانے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت

28 نومبر ، 2021

لاہور (خصوصی رپورٹر)پنجاب حکومت نے ماحولیات آلودگی پرکنٹرول اور انسداد سموگ کیلئے انتہائی سخت اقدامات کرنے کی ہدایات دے دیں، محکمہ ماحولیات پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کارروائیاں تیز کرے گا۔ لاہور سمیت صوبے بھر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرینسکے تحت آپریشن جاری ہے سینکڑوں گاڑیاں بند کر دی گئیں ہیں اور لاکھوں روپے کے جرمانے کئے جا رہے ہیں۔