ہزاروں ہسپانوی پولیس افسران کی سیکورٹی قانون میں اصلاحات کے خلاف ریلی

28 نومبر ، 2021

میڈرڈ (اے ایف پی) ہزاروں ہسپانوی پولیس افسران نے گزشتہ روز دارالحکومت میڈرڈ میں ایک سیکورٹی قانون میں اصلاحات کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ۔پولیس افسران کے مطابق اصلاحات سے ان کے کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوگی۔ ریلی اسپین کی بائیں بازو کی حکومت کے شہریوں کے تحفظ کے قانون کو تبدیل کرنے کے منصوبوں پر مرکوز تھی، جسے "گیگ قانون" کہا جاتا ہے، جو 2015 میں سابقہ ​​دائیں بازو کی انتظامیہ کے دورمیں منظور ہوا تھا۔