بھارت،2 سروں والے بچے کی پیدائش پر والدین اسپتال سے فرار

28 نومبر ، 2021

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی کے ایک اسپتال میں خاتون نے دو سروں والے بچے کو جنم دیا لیکن کچھ دیر بعد ہی بچے کے والدین اسپتال سے غائب ہوگئے۔اسپتال انتظامیہ نے جب بچے کے والدین کی جانب سے دیے گئے پتے پر رابطہ کرنا چاہا تو معلوم ہوا کہ انہوں نے گھر کا پتا اور فون نمبر بھی جعلی دے رکھا تھا۔