سپین ، کشتی حادثے میں 2تارکین وطن ہلاک،4 لاپتہ

28 نومبر ، 2021

میڈرڈ (اے ایف پی) سپین کے کینیری جزائر کے قریب تارکین وطن کی کشتی کو حادثے کے بعد2 افرادہلاک اور چار لاپتہ ہو گئے۔زندہ بچ جانے والے 81 کوریسکیو کرلیا گیا۔ دو لاشیں نکال لی گئیں اور چار کو دو میٹر اونچی لہروں نے نگل لیا۔ مزید 109 افراد اب بھی سمندر میں ہیں ۔