'ویکسین بنانے والی کمپنیاں کورونا کی نئی قسم کیخلاف فعال ہوگئیں

28 نومبر ، 2021

واشنگٹن(اے ایف پی)ویکسین بنانے والی کمپنیاں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے خلاف مزاحمت ممکن بنانے کے لیے فعال ہوگئیں۔امریکی دوا ساز ادارے موڈرنا نے اومیکرون کے لیے بوسٹر ویکسین کی تیاری کا اعلان کردیا ہے، بایو این ٹیک کا کہناہےکہ 100 روز کے اندر اپنی کورونا ویکسین کا تازہ ترین ورژن تیار کرکےاس کی شپمنٹ کرسکتے ہیں۔فائزرکا کہنا ہےکہ اومیکرون ویرینٹ کے خلاف ان کی ویکسین کی مؤثریت کا دوہفتوں میں پتہ چل جائےگا، جانسن اینڈ جانسن نے کہا ہے کہ وہ اومیکرون ویرینٹ کے خلاف اپنی ویکسین کی افادیت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ برطانیہ کی ایسٹرازینیکا نے بھی نئی قسم کے خلاف ویکسین کی کارکردگی دیکھنےکے لیے تحقیق شروع کردی ہے۔