اسپین ، ناول نگار الموڈینا گرانڈس انتقال کر گئیں

28 نومبر ، 2021

میڈرڈ(اے ایف پی)اسپین کی حالیہ تاریخ پر لکھنے کے باعث شہرت سمیٹنے والی ناول نگار الموڈینا گرانڈس انتقال کر گئیں۔ الموڈینا کے انتقال کا اعلان وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کیا۔وزیر اعظم کے مطابق ’’ہم نے اپنے وقت کے ایک معروف مصنف کو کھو دیا ہے۔ "پرعزم اور بہادرجس نے ہماری حالیہ تاریخ کو ترقی پسند نقطہ نظر سے بیان کیا۔ آپ کی یادداشت، آپ کا کام، ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گا،،" ۔