شام میں قتل کے مجرم جرمن شہری کو دس برس قید کی سزا

28 نومبر ، 2021

دمشق(اے ایف پی)شام میں ڈوسلڈورف کی عدالت نے ایک جرمن شہری کو 10برس قید کی سزا سنائی ہے۔ اس جرمن شہری کو داعش کی ایک جیل میں ملازمت کے دوران ایک شخص کو اذیت دے کر قتل کرنے کا قصوروار پایا گیا۔ نیلز ڈی کے فرضی نام والے اس شخص نے شام میں داعش کے ایک قیدخانے میں سن 2014 میں ایک شخص کو اذیتیں دے کر ہلاک کردیا تھا۔ استغاثہ نے نیلز ڈی پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے اور ایک دہشت گرد گروپ کا حصہ ہونے کی دلیل دیتے ہوئے عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم عدالت نے ملزم کی طرف سے حکام کے ساتھ تعاون کرنے اور دہشت گردی سے متعلق دیگر جرائم کو سلجھانے میں معاونت کے مدنظر اسے صرف دس برس قید کی سزا سنائی۔