سوڈان ، وزیر اعظم نےپولیس سربراہوں کوبرطرف کر دیا

28 نومبر ، 2021

خرطوم (اے ایف پی) سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک نےگزشتہ ماہ کی فوجی بغاوت کے بعد مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 40 سے زائد افراد کی ہلاکت پر پولیس سربراہوں کوبرطرف کر دیا ۔فوجی سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان نے اقتدار پر قبضہ کر لیا اور 25 اکتوبر کو حمدوک کو حراست میں لے لیاتھا۔ بین الاقوامی مذمت اور بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد انہوں نے 21نومبر کو ہونے والے معاہدے میں وزیر اعظم کو بحال کر دیا۔