حماس کا اسرائیلی صدر کو انتباہ

28 نومبر ، 2021

مقبوضہ بیت المقدس(اے ایف پی)فلسطینی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی صدر یہودیوں کے مذہبی فیسٹیول ہینوکا کے دوران مقبوضہ ویسٹ بینک میں واقع ایک متنازعہ مقدس مقام کا دورہ کریں گے تو اس کے ’نتائج‘ برآمد ہوں گے۔ ہیبرون میں واقع الحرم الابراہیمی مسلمانوں اور یہودیوں دونوں کے لیے ہی مقدس ہے۔اسرائیلی صدر اسحاق ہیرسوگ اتوار کی شام اس مقدس مقام پر منعقد کی جانے والی ایک خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے۔