پولش وزیر اعظم کی جرمن چانسلر پر تنقید

28 نومبر ، 2021

وارسا(اے ایف پی)پولینڈکے وزیر اعظم ماتوئش موراؤسکی نے جرمنی کی سبکدوش ہونے والی چانسلر انجیلا میرکل کی طرف سے بیلاروس کے صدر لوکا شینکو کیساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرنے کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بیلاروس اور پولینڈ کے مابین جاری مہاجرین کے بحران کے تناظر میں موراؤسکی نے کہا کہ میرکل کو لوکا شینکو سے رابطہ نہیں کرنا چاہیے تھا ۔ اس طرح لوکاشینکو کی حکومت کو تسلیم کرنے کا تاثر ملتا ہے۔ میرکل نے اس بحران کے خاتمے کی خاطر دو مرتبہ لوکا شینکو سے فون پر گفتگو کی ہے۔