ملکی دفاع کے لیے تیار ہیں، جاپانی وزیر اعظم

28 نومبر ، 2021

ٹوکیو(اے ایف پی)جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا نے کہا ہے کہ ٹوکیو حکومت علاقائی سطح پر چین اور شمالی کوریا کی طرف سے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ ٹوکیو میں واقع عسکری بیس آساکا میں ملکی فوج کے دفاعی یونٹ سے خطاب میں کیشیدا نے مزید کہا کہ شمالی کوریا آئے دن میزائل تجربات کر رہا ہے جبکہ چین خطے میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کر رہا ہے، اس لیے جاپان کو اپنی دفاع مزید مضبوط کرنا ہو گا۔