سگریٹ صنعت پر ٹیکس کا نفاذ نہ ہونے سے ملک میں سالانہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد ہلاکتیں ہونے کا انکشاف

01 مئی ، 2024

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اثر رسوخ کے باعث سگریٹ کی صنعت پر ٹیکس کا نفاذ نہ ہونے سے ملک میں سالانہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہونے کا انکشاف ہوا ہے،تمباکو کنٹرول پر ایک بین الاقوامی واچ ڈاگ، گلوبل سینٹر فار گڈ گورننس ان ٹوبیکو کنٹرول (GGTC) نے 2023 کی اپنی تازہ ترین ریسرچ میں پاکستان کو ایک ایسے انڈیکس میں شامل کیا ہے جہاں تمباکو کی صنعت حکومتوں پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتی ہے۔ایک عالمی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملٹی نیشنل تمباکو بنانے والی کمپنیوں کے اثر و رسوخ کو روکنے میں پاکستان کی کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی ہے۔ واچ ڈاگ کے مطابق صنعت کے اثر و رسوخ کو روکنے، شفافیت کو یقینی بنانے اور ملٹی نیشنل تمباکو کمپنیوں کے ساتھ مفادات کے ٹکرا سے بچنے کے لیے اقدامات اپنانے میں پاکستان کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی ہے۔