میاں محمودالرشید سے تحریک انصاف کے رہنما اور دیگر کی ملاقاتیں

28 نومبر ، 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف لند ن سے پی ٹی آئی کے رہنماء آصف بشیر نے وائس چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل ناصر سلمان کے ہمراہ صوبائی وزیرمیاں محمودالرشید، جنرل سیکرٹری جنوبی لاہور میاں اکرم عثمان، پی ایچ اے چیئرمین یاسر گیلانی اور وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، پارٹی امور سمیت آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر میاں محمودالرشید کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے پر آصف بشیر کا کہنا تھاکہ ہم اپنے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔