میڈیکل ٹیکنالوجسٹ کے 4سالہ کورس میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کاانعقاد

28 نومبر ، 2021

لاہور(جنرل رپورٹر ) انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں بی ایس سی میڈیکل ٹیکنالوجسٹ (MLT) کے 4سالہ کورس میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہوا جس کی نگرانی ڈین آئی پی ایچ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے کی۔مذکورہ کورس کی 20سیٹوں کیلئے 250امیدواروں نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر زرفشاں طاہر کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد اہل اور میرٹ پر پورا اترنے والے نوجوان طلبہ و طالبات کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔