12کروڑ سے زائد کی اراضی واگزار

28 نومبر ، 2021

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن کی انتظامیہ کی جانب سے فیصل آباد، گوجرانوالہ اور حافظ آباد ریلوے اسٹیشنوں پر غیرقانونی قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاگیا جس کے نتیجے میں 12 کروڑ سے زائد مالیت کی قیمتی زمین واگزار کروالی گئی۔ فیصل آباد ریلوے اسٹیشن جھنگ بازار روڑ پر اسسٹنٹ آپریٹنگ آفیسر فیصل آباد ظفر اقبال کی نگرانی میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کے نتیجے میں لنڈا بازار پر مشتمل ایک ہزار 50 میٹر فٹ پاتھ کلیئر کروالیا گیا جبکہ اسی جگہ دوبارہ قبضہ روکنے کیلئے ایک ہزار 50 میٹر ریل فینسنگ بھی لگا دی گئی۔