ٹیپا کااجلاس،سمو گ اورٹریفک مسائل کی روک تھام کاجائزہ

28 نومبر ، 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹریفک مسائل کے حل اور سموگ کے تدارک کے لئے ایل ڈی اے کی ذیلی ایجنسی ٹیپا کا ایک اہم اجلاس چیف انجینئر ٹیپا عبدالرزاق چوہان کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سمو گ کی روک تھام اورٹریفک مسائل کے حل کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ٹیپا عبدالرزاق چوہان نے کہا کہ مارکیٹوں اور ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے والی انکروچمنٹ کو ختم کیاجائے اورسڑکوں پر موٹرسائیکل کی ون لائن سکیم پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔ ٹریفک پولیس بغیر لائسنس یافتہ گاڑیوں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور ٹوسٹروک گاڑیوں/رکشوں اورغیرقانونی کارپارکنگ کے خلاف موثر کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیاجائے گااورٹیپا کا انکروچمنٹ سیل مختلف ایریاز میں آپریشن کرے گا۔