پٹرول کی قیمت میں کمی کے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

28 نومبر ، 2021

لاہور(جنرل رپورٹر )عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا معاملہ،مسلم لیگ(ن) نے پیٹرول کی قیمت میں50روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ کردیا۔مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل نے اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 85ڈالر فی بیرل سے 75ڈالر پر آگئی ہے۔