تمام پناگاہوں کی مانیٹرنگ جاری ہے،سعیدالحسن شاہ

28 نومبر ، 2021

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ۜصوبہ بھر میں پناہ گاہوں کے قیام کو وسعت اوراب تک قائم ہونے والی تمام پناہ گاہوں کی ما نیٹرنگ با قاعدگی سے کی جا رہی ہے۔ پناہ گاہوں میں صفائی ستھرائی کا اعلیٰ انتظام عمل میں لایا گیاہے۔پناہ گاہ جیسے فلاحی منصوبے تحریک انصاف کی حکومت کا منفرد اقدام ہے،جن لوگوں کے پاس رات سونے کی جگہ نہیں، ان کیلئے پناہ گاہیں آغوش کا کام کرتی ہیں، اب تک لاکھوں لوگ ان پناہ گاہوں میں قیام کر چکے ہیں،بے سہارا لوگوں کو ایسی سہولت دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، پناہ گاہ جیسے فلاحی پروگرام کو پورے پنجاب میں پھیلا رہے ہیںاور ہسپتالوںمےں بھی پناہ گاہےں تعمیر ہورہی ہیں، غرےب اوربے سہارا افراد کی خدمت ہی ہماری سےاست کا محور ہے،ہماری حکومت نے کھلے آسمان تلے سونے والے افراد کو چھت دی ہے او ریہ ان لوگوں پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے بھی صلہ رحمی کا حکم دیا ہے۔