بغیر نقشہ جات کی منظوری کے بنائی گئی بلڈنگز کو فوری گرایا جائے،مئیر لاہور

28 نومبر ، 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی زیرصدارت پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام زونز کے زیڈ او پلاننگ کے افسران نے شرکت کی۔ ایم او (پلاننگ)شگفتہ نے نقشہ جات کے حوالے سے میئر لاہور کو بریفنگ دی۔ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے ہدایت کی کہ بغیر نقشہ جات کی منظوری کے بنائی گئی بلڈنگز کو فوری گرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو آفیسر اپنا کام ایمانداری سے سرانجام نہیں دے گا اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔