اسلامی تحریکیں دنیا میں دین کی بالادستی اور سربلندی کا باعث بنیں گی، راشدنسیم

28 نومبر ، 2021

لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ اسلامی تحریکیں دنیا میں دین کی بالادستی اور سربلندی کا باعث بنیں گی۔ سیکولرازم کا مستقبل بھیانک اور تاریک ہے۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ودیعت کیے گئے احکامات کی روشنی میں اسلامی تحریکیں اپنا حال اور مستقبل وضع کرتی ہیں۔ خلفائے راشدین کی حکومتیں انسانی تاریخ کی کامیاب ترین حکومتوں کے رول ماڈل ہیں۔اسلامی تحریکوں سے وابستہ مرد و خواتین خوب محنت کریں اور دین کا پیغام دنیا کے کونے کونے میں پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں اسلامی جمعیت طالبات کی مختلف سطح کی مجالس شوریٰ کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔