پی ایس ایل سیون سے قبل پشاور زلمی کی سرگرمیوں کا آغاز

28 نومبر ، 2021

لاہور (نیوزرپورٹر)پاکستان سپر لیگ سیزن سیون سے قبل پشاور زلمی نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ۔پی ایس ایل سے قبل پشاور زلمی نئے ٹیلنٹ کی تلاش کریگا،پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ اور کوچ محمد اکرم ٹیلنٹ ہنٹ اور ٹرائلز لیں گے (آج)اتوارکو جمرود اور پھر پیر کو پشاور میں ٹرائلز ہوں گے۔ پیر کے روز پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ اور کوچ محمد اکرم میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے ۔