قائداعظم ٹرافی : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کھلاڑی کو مہنگی پڑگئی

28 نومبر ، 2021

کراچی(نیٹ نیوز)قائداعظم ٹرافی کےدوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔سینٹرل پنجاب کے وکٹ کیپرجنید علی پر3 میچز کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ قائد اعظم ٹرافی چھٹے راؤنڈ میں جنوبی پنجاب کے خلاف میچ کے دوران غیر منصفانہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے پر لیول 3 کے جرم میں تین میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جنید نے عمران کا کیچ چھوٹ جانے پربال چھپا کرغلط اپیل کی، میچ ریفری نے ویڈیو کےذریعےجنید علی کی غلط اپیل پکڑلی۔جس پر جنید کو پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.15 کی خلاف ورزی کرنے پر آن فیلڈ امپائرز ولید یعقوب اور امتیاز اقبال نے تین میچوں پر پابندی کی تجویز دی جسے میچ ریفری افتخار احمد نے منظور کرلیا۔