کورونا کا نیا روپ؛ پروٹیز کھیلوں کے چوپٹ ہونے کا خطرہ

28 نومبر ، 2021

جوہانسبرگ(نیٹ نیوز) کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد جنوبی افریقہ میں کھیلوں کا نظام چوپٹ ہوجانے کا خطرہ بڑھ گیا۔برطانیہ جمعے سے افریقی ملکوں پر نئی سفری پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کررہا ہے، ایسے مین ویلز کے رگبی کلبز کارڈف اور اسکارلیٹس جلد از جلد جنوبی افریقہ چھوڑ کر وطن واپس جانا چاہتے ہیں، جنوبی افریقہ میں جمعے کو کورونا کے ایک نئی قسم سامنے آگئی ہے، جس کا پتہ چلنے پر ایک بار پھر کھیلوں کی بندش کا معاملہ ہے۔ویلز کی رگبی ٹیمیں سفری پابندیاں عائد ہونے سے قبل جنوبی افریقہ سے نکلنا چاہتی ہیں، جبکہ گالف کے نئے ڈی پی ورلڈ ٹور کے پہلے ایونٹ کا انعقاد بھی کھٹائی میں پڑسکتا ہے، سردست چار رگبی ٹیمیں یونائیٹڈ رگبی چیمپئن شپ ( یو آر سی) میں جنوبی افریقی کلبز کا سامنا کریں گی۔