جنوبی افریقہ اور ہالینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

28 نومبر ، 2021

سنچورین(این این آئی)جنوبی افریقہ اور ہالینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج اتوار کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہو گیا تھاشیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کیشو مہاراج کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ ہالینڈ کو پیٹر سیلر لیڈ کریں گے۔