اسلام آباد (ایجنسیاں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں کی فوری امداد کو یقینی بنایا جائے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ’’دعوت اسلامی‘‘کے 8 رکنی وفد نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی، وفد میں حاجی یوسف سلیم، احتشام عطاری، سلیم بلال، محمد عمران، آصف پولانی، اختر اسماعیل، اور یوسف سلیم شامل تھے۔وفد نے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا کہ دعوت اسلامی ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جو دنیا بھر میں دعوت و تبلیغ کیساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ وزیر خارجہ نے دعوت اسلامی کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام، بھائی چارے، محبت اور اخوت کا درس دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان اس وقت شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔حکومت پاکستان نے جہازوں کے ذریعے اور زمینی راستے سے انسانی امداد اور ادویات افغانستان بھجوائیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں کی فوری امداد کو یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف...
اسلام آباد پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی نے معاشی ڈولپمنٹ اور ماحولیات پر...
لاہور نيب نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلا ف تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا ،نیب لاہور میں آمدن سے زائد...
کراچی حکومتی جما عتوں کی گزشتہ روزچیف جسٹس پاکستا ن سے انتخابات کی تاخیر کے معاملے پرقائم 9رکنی بینچ پرجسٹس...
اسلام آبادبینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس میں آئندہ سماعت پر...
لاہور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی نے کہا ہے کہ ایم ڈی آئی فکسڈ چارجز...
لاہور پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کی سربراہی میں ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن نے کوہاٹ میں کشتی حادثے کی اعلیٰ...
کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک آئینی بحران کا شکار...