پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لئے فنڈنگ کرنے والوں کو لوٹ مار کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے ۔ آٹے، چینی، پٹرول بحران میں عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالنے بی آر ٹی بلین ٹریز مہنگائی فرنس آئیل کی خریداری اورکورونا فنڈنگ میں اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کا احتساب کرنے کی بجائے این آر او دے دیا گیا ہے کرکٹ کی آمدنی سے بنی گالہ میں کئی ایکڑ رقبہ پر کوٹھی نہیں بنائی جا سکتی۔ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کو بھاگنے نہیں دیاجائے گا اور اربوں روپے کی قومی دولت لوٹنے والے قومی مجرموں کوعوام کی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کر کے ان کا محاسبہ کیا جائے گا۔ انجینئر امیر مقام نے پارٹی عہدیدارو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی طرف سے اپنی چوری چھپانے کے لئے چور چور کا شور مچایا جارہا تھا لیکن حکمرانوں کی اربوں رپوے کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی جانے پر حکمران بے نقاب ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم کے سیاسی مخالفین کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے قومی مجرموں کا احتساب کرنے کی بجائے سرپرستی کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف...
اسلام آباد پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی نے معاشی ڈولپمنٹ اور ماحولیات پر...
لاہور نيب نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلا ف تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا ،نیب لاہور میں آمدن سے زائد...
کراچی حکومتی جما عتوں کی گزشتہ روزچیف جسٹس پاکستا ن سے انتخابات کی تاخیر کے معاملے پرقائم 9رکنی بینچ پرجسٹس...
اسلام آبادبینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس میں آئندہ سماعت پر...
لاہور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی نے کہا ہے کہ ایم ڈی آئی فکسڈ چارجز...
لاہور پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کی سربراہی میں ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن نے کوہاٹ میں کشتی حادثے کی اعلیٰ...
کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک آئینی بحران کا شکار...