گورنرکی سکیورٹی فورسز پر دہشت گردحملے کی مذمت

28 نومبر ، 2021

پشاور(جنگ نیوز)گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے اور دہشتگردانہ حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے. گورنر نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔