حیات آ باد میں پولیس اہلکاروں کے قتل کا ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

28 نومبر ، 2021

پشاور(نیوزرپورٹر)حیات آباد کے علاقے تاتارا میں دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے الزام میں گرفتارنوجوان کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا ۔ ملزم حمزہ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیاتوپولیس نے بتایا کہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے تھانہ تاتارا کی حدود میں دو پولیس اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ گھر پر چھاپے کے دوران اشتہاری کو گرفتار کررہے تھے ۔