سوات ، خواتین پر تشدد کیخلاف 16 روزہ آگاہی مہم کا آغاز

28 نومبر ، 2021

سوات(نمائندہ جنگ)سوات میں خواتین پر تشدد کے خلاف 16 روزہ آگاہی مہم کا آغاز ہوگیا،خواتین کی قانونی مدد کے لئے خصوصی ڈیسک بھی قائم کردیا گیا یو این ڈی پی کے تعاون سے نجی تنظیم نے سوشل ویلفیئر آفس میں جینڈر ڈیسک قائم کردیا جہاں پر ثمرین حکیم ایڈووکیٹ اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوئے متاثرہ خواتین کی قانونی رہنمائی کریں گی۔خواتین کے علاوہ خواجہ سراء بھی اس ڈیسک سے رابطہ کرکے قانونی مدد لے سکیں گے۔