ڈیر ہ اسماعیل خان، او گی (نمائند گان جنگ) ڈیرہ اسما عیل خان اور او گی میں غیرت کے نام پر 2 شادی شدہ خواتین سمیت 4 افراد کا لرزہ خیز قتل ، ڈیر ہ میں شوہر نے نا جائز تعلقات کے شبہ میں گھر کے اندر فائرنگ سے اپنی اہلیہ اور اوگی میں سسر نے بہو کو کلہاڑی کے پے درپے وارکرکے مبینہ آشنا سمیت قتل کردیا۔ڈیرہ میں مقتول نور قیاض وزیر کے بیٹے نور ایا ز وزیر نے تھا نہ پروآ میں ابتدائی رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ علاقہ شاہ حسین کے قریب عبداللہ جا ن وزیر نے عائشہ بی بی سے ناجائز تعلقات کی بنا پر ارا ضی میں فائرنگ کر کےاس کے با پ کو قتل کر دیا ملزم نےبعد میں اپنے گھر جا کر عائشہ بی بی کو بھی فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا ۔ پروآ پولیس نے مقدمہ درج کے تفتیش شروع کر دی ۔ ادھر اوگی کے محلہ حافظ آبادمیں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی دوسری واردات کے ملز م کوآلہ قتل کلہاڑی سمیت گرفتارکرلیا گیا، رپورٹ کے مطابق مسماۃ(ا) کی کچھ عرصہ قبل ہی شادی ہوئی تھی ااس کاشوہر سرکاری ملازمت کے سلسلے میں شہرسے باہر ڈیوٹی پرتھا،گزشتہ رات سسرظاہرشاہ نے اپنی بہو کو مبینہ آشناگفتارشا ہ کے ہمراہ قا بل اعتراض حالت میں کمرے میں دیکھاجس پرطیش میں آکراس نے کلہاڑی سے پے درپے وارکرکے دونوں کوقتل کردیا،واقعہ کی اطلاع پرڈی ایس پی اوگی سرکل محمدطاہرایس ایچ اوواجدخان اوردیگرنفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچئے اورملزم کوآلہ قتل کلہاڑی سمیت گرفتارکرلیاجبکہ مقتولین کی نعشوں کوقبضہ میں لیکرکیٹگری ڈی ہسپتال چارباغ اوگی منتقل کردیاجہاں پوسٹ مارٹم کے بعدنعشوں کولواحقین کے حوالے کردیاگیا۔
اسلام آباد وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف...
اسلام آباد پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی نے معاشی ڈولپمنٹ اور ماحولیات پر...
لاہور نيب نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلا ف تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا ،نیب لاہور میں آمدن سے زائد...
کراچی حکومتی جما عتوں کی گزشتہ روزچیف جسٹس پاکستا ن سے انتخابات کی تاخیر کے معاملے پرقائم 9رکنی بینچ پرجسٹس...
اسلام آبادبینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس میں آئندہ سماعت پر...
لاہور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی نے کہا ہے کہ ایم ڈی آئی فکسڈ چارجز...
لاہور پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کی سربراہی میں ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن نے کوہاٹ میں کشتی حادثے کی اعلیٰ...
کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک آئینی بحران کا شکار...