ایک ہی گھر کے 7 بچے خسرہ میں مبتلا،دو جاں بحق

28 نومبر ، 2021

رحیم یار خان (سٹی رپورٹر ) خسرہ میں مبتلا ایک ہی گھر کے 7 کمسن بچے ہسپتال منتقل، 2 دم توڑ گئے، 5 کی حالت تشویشناک، ترنڈہ محمد پناہ کے رہائشی ڈیڑھ سالہ آزاد خان، 9 ماہ کی ملائکہ، 6 سالہ انیقہ، 6 سالہ یسریٰ، 5 سالہ گل اسرا، 9 سالہ شمشاد اور 7 سالہ دانیال کو خسرہ میں مبتلا ہونے پر تشویشناک حالت میں ورثا نے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود ڈیڑھ سالہ آزاد خان اور 9 ماہ کی ملائکہ ہلاک ہو گئے، ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دیگر 5 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔