رینٹل پاور ریفرنس پر سماعت 3دسمبر تک ملتوی

28 نومبر ، 2021

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع اور دیگر کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس پر ساعت تین دسمبر تک ملتوی کر دی ۔ہفتہ کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے سابق ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود کی نیب ترامیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست پر نیب نے رسول خان محسود کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔عدالت نے نیب کو تین دسمبر تک رسول خان محسود کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت تین دسمبر تک ملتوی کردی ۔