روپے کی مسلسل بے قدری لمحہ فکریہ ہے، عابد صدیقی

28 نومبر ، 2021

لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ روپے کی مسلسل بے قدری لمحہ فکریہ ہے روپے کی گرتی ہوئی قیمت سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے حکومت نے اپنی ہی نااہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ 20 دنوں میں روپے کی قدر میں 6.2 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، 2018 سے اب تک روپے کی قدر میں 50 روپے سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔ اس ہفتے پاکستان کے قرضوں اور واجبات کا حجم 5.5 کھرب تک پہنچ گیا ہے۔