روٹیشن پالیسی،افسران کا چارج چھوڑنے کا فیصلہ

28 نومبر ، 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)روٹیشن پالیسی کے تحت سندھ کے پولیس افسران کے اندرون ملک تبادلوں کا معاملہ، پولیس افسروں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق تمام پولیس افسران نے چارج چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔پولیس افسران کل چارج چھوڑنے کا امکان ہے ۔پولیس افسران میں ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض،ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن، ڈی آئی جی ایس ایس یو مقصود میمن ، ڈی آئی جی سی آئی اے نعمان صدیقی ۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نعیم احمد شیخ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے افسران کو چارج نہ چھوڑنے پر وضاحت طلب کی تھی اور ہفتے کے اندر جواب مانگا تھا۔ پولیس افسران کو پنجاب ،خیبر پختون خواہ اور بلوچستان تبادلے کئیے گئیے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کچھ افسران نے اپنے دفاتر میں کچھ دنوں پہلے سے ہی آنا چھوڑ دیا تھا تاہم آفیسشلی کسی بھی افسر نے اپنا چارج نہیں چھوڑا تھا ۔روٹیشن پالیسی کے تحت ہونے والے تبادلوں کے اعلان کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے اس پر ناخوشگواری کا اظہار کیا تھا ۔ مذکورہ افسران عرصہ دراز سے سندھ بالخصوص کراچی میں تعینات رہے ہیں ۔