سول ایوی ایشن کاآڈٹ، عالمی ہوابازی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

28 نومبر ، 2021

لاہور ( نیوز رپورٹر،آن لائن ) سول ایوی ایشن کے آڈٹ کیلئے عالمی ہوابازی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ پاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان چلنے والی پروازوں کے مسافروں سمیت ائیرپورٹس کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لئے برطانوی سکیورٹی کمپنی ڈی ایف ٹی کا ایک چار رکنی وفد آج لاہو ر پہنچ گئی۔ برطانوی وفد علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئررپورٹ پر برطانوی مسافروں کے سامان کی سکریننگ سمیت دیگر امور کا جائزہ لے گا جبکہ برطانوی وفد لاہور کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد، کراچی اور پشاور کے ہوائی اڈوں پر بھی سکیورٹی اقدامات کاجائزہ لے گا۔