لاہور(نیوزرپورٹر)قومی ایئرلائن نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندی ختم کرنے کے بعد قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا، پی آئی اے یکم دسمبر سے سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار 35پروازیں چلائے گی ، پروازیں جدہ،مدینہ، ریاض ،دمام اور الکسیم کے لیے روانہ ہوں گی۔انتظامیہ کے مطابق پاکستان سیجانے والے مسافروں کو سعودی عرب میں5دن لازمی قرنطینہ کرنا ہوگا۔یاد رہے سعودی عرب نے پاکستان، برازیل، ویتنام سمیت دیگر ممالک پر عائد فضائی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، سفری پابندی ختم ہونے کے بعد یکم دسمبر سے پاکستان، انڈونیشیا، برازیل، ویتنام، مصر اور بھارت سے مسافر براہ راست سعودی عرب جاسکیں گے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب پہنچنے کے بعد مسافروں کو پانچ روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے جبکہ روانگی سے 72 گھنٹے قبل کی پی سی آر رپورٹ دکھانی ہوگی۔
اسلام آباد وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے، سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔جوائنٹ...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے امریکا کے نائب سفیر نے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ 24؍ گھنٹے میں...
اسلام آباد حکومت نے پی آئی اے کی نج کاری کےلیے سنجیدہ بولی دہندگان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کےلیے سابقہ اظہار...
لاہور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کرپشن کے خلاف سخت پالیسی کے مطابق ایل ڈی اے کا لینڈمافیا کے گرد گھیرا...
اسلام آباد پاک فوج کے چار ریٹائرڈ جرنیلوں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں...
اسلام آباد وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کا تیسرا مرحلہ تکمیل کےقریب پہنچ گیا ،چوتھے مرحلے کی تجاویز کو...
اسلام آباد پاکستان رینجرز نے سرحد ی خلا ف ور زی پربھارتی اہلکار کو حراست میں لے لیا، بھارتی میڈیا کے مطابق...