لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے گزشتہ روز سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ملاقات کی۔ عبدالعلیم خان نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر سینئر وزیر اور وزیر خوراک کے عہدے سے مستعفی ہونے کے فیصلے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو آگاہ کیا۔ عبدالعلیم خان نے سینئر وزیر اور وزیر خوراک کے عہدے سے استعفیٰ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بحیثیت سینئر وزیر اور وزیر خوراک عبدالعلیم خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ پارٹی کا اثاثہ ہیں اور پارٹی کیلئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں۔سینئر وزیر اور وزیر خوراک کی حیثیت سے بھی آپ نے نمایاں خدمات سرانجام دیں اور کابینہ کے سینئر وزیر اور وزیر خوراک کے طو رپر آپ نے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا ۔
اسلام آباد ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعہ کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اس ملک کے میڈیا کو...
کراچی امریکی جریرے کا کہنا ہےچین میں ٹرمپ کو واضح پیغام ملا کہ عالمی طاقت کا مرکز مشرق کی طرف منتقل ہو چکا...
اسلام آباد 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں میں اہم پیشرفت، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی...
لاہور وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صوبہ بھر کے 76 ہزار سے زائد...
کراچی یو اے ای کا برآمدی صلاحیت دوگنا کرنے کیلئے نئی آئل پائپ لائن کا منصوبہ، ٹرمپ کا ایران کی میزائل...
کراچی بھارتی صدارت میں دوسرابرکس اجلاس بھی مشترکہ اعلامیہ کے بغیر ختم،ایران امارات اختلافات سے برکس میں...
اسلام آباد پاکستان کےتوانائی شعبےکا سرکلرڈیٹ پانچ ہزاردوسوچھ ارب روپےپر پہنچ گیا،اس میں گیس شعبےکا تین...
اسلام آ باد نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےآبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی میں امریکی تحویل میں...