لاہور(نسیم قریشی سے )کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنر لاہور،سیکرٹریٹ،بلدیہ عظمی، اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر اور کمشنر آفس میں تعینات 800 سے زائد سول ڈیفنس ملازمین 2 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ا فسران کیساتھ اور دفاتر میں ہر وقت متحرک رہنے والے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہونا معمول بن گیا ہے، جس کے باعث سول ڈیفنس کے ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔سول ڈیفنس کے ملازمین نے نام ظاہر نہ کرنےپر بتایا کہ اپنے گھر کا کچن چلانے کیلئے بنیادی اشیائے ضروریہ خریدنے سے بھی محروم ہیں جبکہ تمام افسران معاملے کو سنجیدہ لینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ سول ڈیفنس ملازمین نے شکوہ کیاکہ دن رات فیلڈ اور دفاتر میں سب سے زیادہ متحرک رہ کر کام کرنے والے ملازمین کے پیٹ کا ایندھن بھرنے اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی بارے کوئی آفیسر نہیں سوچتا۔ ملازمین نے اعلی افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں تنخواہوں کی بروقت ادائیگی ممکن بنائی جائے۔
لاہور طالبہ سے وزیر اعلیٰ تک ، مریم نواز کی اپنی مادرعلمی میں واپسی،پرتپاک استقبال،پرانی یادیں تازہ ، لاہور...
لاہور وزیراعظم اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈا، پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا جامع جائزہ۔ اصلاحاتی پروگرام کے...
کراچی پاکستان کا آبنائے ہرمز کے بحران کے باعث روس سے تیل کی درآمدات بڑھانے کا فیصلہ، ماسکو میں پاکستان کے...
واشنگٹن جے ڈی وینس یا روبیو؟ ٹرمپ کی 2028 کے صدارتی ٹکٹ پر گفتگو ، ڈریم ٹیم کے طور پر دونوں رہنماؤں کا ذکر کیا...
انصار عباسیاسلام آباد :آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اور وزارتِ توانائی کے سرکاری اعداد و شمار پر مبنی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کرپشن کی زیرو ٹالرنس...
اسلام آباد مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرمپ ٹروتھ پرایک گھنٹےمیں 50پیغامات شیئر کردیئے،...