کراچی (آئی این پی)سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی تعمیرات کرنے والے ایک اور بلڈر کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایم پی آرکالونی بلوچ گوٹھ ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نےعدالت میں جواب جمع کرادیا۔ایس بی سی اے کی رپورٹ میں انکشاف کے بعد عدالت نے ایس بی سی اے کو بلڈر کیخلاف کریمنل کارروائی کرنے اورغیرقانونی عمارت مسمار کرانے کا بھی حکم دےدیا۔عدالت نے کہا کہ ایس بی سی اے کو اگرغیر قانونی تعمیرات کے ختم کرانے میں اگر قانون نافذ کرنے والے ادارواں کی معاونت درکار ہو حاصل کی جائے۔سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر ایس بی سی اے ویسٹ سے 9 دسمبر تک عمل درآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے عدالتی احکامات ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو بھی ارسال کرنے کا حکم دیا۔عارف شاہ درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ علاقے میں گرائونڈ پلس ٹو سے زائد تعمیرات کی اجازت نہیں ہے۔ بلڈر نے علاقے میں غیر قانونی طور پر گرائونڈ پلس فائیو اسٹوری بلڈنگ تعمیر کی۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ اس غیر قانونی بلڈنگ کی تعمیر سے ساتھ والے مکان میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔ اس طرح کی غیر قانونی تعمیرات علاقے کے خطرناک ہیں۔
اسلام آباد وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے، سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔جوائنٹ...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے امریکا کے نائب سفیر نے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ 24؍ گھنٹے میں...
اسلام آباد حکومت نے پی آئی اے کی نج کاری کےلیے سنجیدہ بولی دہندگان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کےلیے سابقہ اظہار...
لاہور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کرپشن کے خلاف سخت پالیسی کے مطابق ایل ڈی اے کا لینڈمافیا کے گرد گھیرا...
اسلام آباد پاک فوج کے چار ریٹائرڈ جرنیلوں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں...
اسلام آباد وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کا تیسرا مرحلہ تکمیل کےقریب پہنچ گیا ،چوتھے مرحلے کی تجاویز کو...
اسلام آباد پاکستان رینجرز نے سرحد ی خلا ف ور زی پربھارتی اہلکار کو حراست میں لے لیا، بھارتی میڈیا کے مطابق...