اسلام آباد(نیٹ نیوز)سپریم کورٹ نے ایک کیس کے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ چائلڈ پورنوگرافی معاشرے کیلئے سنگین خطرہ اور تباہی کا باعث بنتی جا رہی ہے۔ بچوں کی فحش ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ملزم ضمانت کے مستحق نہیں۔لہٰذا چائلڈ پورنوگرافی کے بڑھتے خطرے کےساتھ سختی سے نمٹنا ہوگا۔ملزم کے وکیل کی یہ دلیل قابل قبول نہیں کہ کوئی متاثرہ فریق سامنےنہیں آیا۔عدالت نے عمر خان نامی ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے چائلڈ پورنو گرافی کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چائلڈ پورنوگرافی بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کی بڑی وجہ ہے۔فیصلے کے مطابق بچوں کے مستقبل اوراخلاقیات کیلئے چائلڈ پورنوگرافی سنگین خطرہ ہے۔چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز پھیلانا معاشرے کو کھوکھلا کرنے کا جرم ہے۔لہٰذا چائلڈ پورنوگرافی کے بڑھتے خطرے کےساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔ عدالت نے مزید کہا کہ ملزم کے وکیل کی یہ دلیل قابل قبول نہیں کہ کوئی متاثرہ فریق سامنے نہیں آیا، ملزم عمر خان پر کیس بچوں کی گندی ویڈیو پھیلانے کا ہے بنانے کا نہیں۔ ملزم عمر خان کی شکایت براہ راست فیس بُک انتظامیہ کی جانب سے کی گئی تھی۔واضح رہے کہ ملزم عمر خان کے خلاف ایف آئی اے ایبٹ آباد نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
اسلام آبادسینیٹ کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پی ٹی آئی کے سینیٹر آمنے سامنے آگئے۔تحریک...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ہائیکورٹ کے احاطہ میں صحافیوں پر تشددکیس...
لاہورامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو بھی اپنی مرضی کے فیصلے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ایک دن میں حل کرا دیا۔ وزیراعظم کے طلب...
کراچیکراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ کرکے آنکھوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر بیربل گینانی کو قتل کردیا گیا جبکہ...
قصورپھولنگر کے نواحی چک 5۔IR رینالہ خورد کے رہائشی خرم اکرم اپنے بھائی عرفان مسیح کے ساتھ موٹر سائیکل پر لاہو ر...
کراچیسیرین ائیرُلائن کی کراچی سے مدینہ منورہ کی پرواز کی روانگی اچانک موخر کر دی گئی۔ طیارے سے اپلوڈ کیے گئے...
لاہور احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ریفرنس نیب کو واپس بھجوانے کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری...