اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان نے کہا ہے کہ آر ایس ایس چیف کا اشتعال انگیزبیان مسترد کرتے ہیں۔ دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت، ہندوتوا نظریئے توسیع پسندی کی خارجہ پالیسی کو فروغ دے رہا ہے، آر ایس ایس چیف موہن بھگوت کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ریمارکس کی مذمت اوراسے مستردکرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہندوتوا نظریہ اور اکھنڈ بھارت درحقیقت آر ایس ایس، بی جے پی گٹھ جوڑ ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس حقائق کو قبول کریں اور پرامن بقائے باہمی کے تقاضوں پر عمل کرنا سیکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہندتوا سوچ اور اکھنڈ بھارت نظریہ کی وجہ سے خطے کے امن و استحکام کو درپیش خطرات کی نشاندہی کی ہے۔ بھارت کے ان خطرناک ہتھکنڈوں کا مقصد ملک میں موجود اقلیتوں کو پسماندہ رکھنا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دنیا بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کو منظم طریقے سے غصب کرنے اور کشمیریوں پر جاری ظلم کی گواہ ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ اقدامات کی مخالفت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امن کے لئے پُرعزم رہتے ہوئے پاکستان کے عوام اور مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور سالمیت کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
پسرورمولانایونس حنیف انتقال کرگئے،انکی نمازجنازہ آج صبح9بجےکالی صوبہ میں اداکی جائےگی ،لطیف بسرا اور...
برلن جرمنی نے لیپرڈ 2 جنگی ٹینکوں کی پہلی کھیپ یوکرین روانہ کر دی ،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن وزیر...
کراچیافغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے منصوبے کے بانی کو کابل میں طالبان حکام نے گرفتار کر لیاہے۔افغانستان...
لزبنپرتگال کے شہر لزبن میں اسلامک سینٹر میں چاقو بردارشخص کے حملے میں 2خواتین جاں بحق جبکہ ایک شخص شدیدزخمی...
کے مذہبی نعرے نہ لگانے پر امام مسجد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ریاست مہاراشٹر کے ضلع جلنا میں ہندو...
کراچی بھارتی سکھوں کے اعلیٰ ترین مذہبی ادارے اکال تخت نے حکومت سے کہا ہے کہ مبینہ خالصتان نواز رہنما امرت پال...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نوازشریف کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے پیمرا حکمنامے پر...
لاہور،سیالکوٹگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کردار سازی کے اوپر بنائے گئے کنسورشیم بارے گورنر ہاؤس میں...